نیا صوبہ‘ وزیراعظم کے بیان پر دکھ ہوا‘ حکومت چھوڑ سکتے ہیں: متحدہ پاکستان

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے وزیر اعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی مخالفت کے بیان پر حکومت سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف بیان پر دکھ ہوا، ایسا ہوا تو حکومتی اتحاد سے نکلنے پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری صوبے کے حوالے سے بل لا رہے ہیں، تحریک انصاف نے مخالفت کی تو اپنا لائحہ عمل بنائیں گے۔عامر خان نے غربت، بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر اتحادیوں کو نہیں چھیڑنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...