مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز رمضان البارک کا آخری عشرہ گزارنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے -گزشتہ رات گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے انکا استقبال کیا -شاہ سلمان 31 مئی کو ھونے والے او آئی سی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے -او آئی سی کا اجلاس مکہ مکرمہ کی قصر میں منعقد ہو گا -او آئی سی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی شرکت کریں گے۔