رمضان کا تیسرا عشرہ شروع لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

لاہور(خصوصی نامہ نگار)رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے۔ شوال کا چاند نظر آنے تک جاری رہے گا۔ ملک بھر کی تمام بڑی مساجد ، مدارس سمیت رہائشی علاقوں کی مساجد میں اعتکاف کا خصوصی اہتمام کیاگیا، بڑی مساجد اور مدارس میں انتظامیہ نے متعکفین کیلئے خود جگہ کی تقسیم اوردیگر انتظامات کیے جبکہ مقامی مساجد میں متعفکین کو چادریں لگاکر خود اہتمام کرنا پڑا جو قدیم روایت بھی ہے، کئی گھروں میں بھی خواتین نے اعتکاف کا آغاز کیا۔ منہاج القرآن کا شہراعتکاف ، جامع مسجد حضرت داتا گنج بخش اوربادشاہی مسجد متعفکین کی تعداد بڑی تعداد کے لحاظ سے بالترتیب پہلے، دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ثواب کی نیت سے مقامی مساجد میں اعتکاف کرنیوالوں کو سحر و افطار میں مختلف لوگوں کی طرف سے کھانے اورطاقت بخش اشیاء خوراک پیش کی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن