لاہور(نیوزرپورٹر)سا بق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ نوماہ میں بجٹ خسارہ1922ارب روپے سے زائد تجاوز کرگیا ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست51فیصد کمی ہوئی ہے،جولائی تا مارچ کل آمدن3583ارب 73کروڑ روپے جبکہ اخراجات5506ارب روپے رہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی عدم استحکام کے خاتمہ کے لئے حکومت کے پا س کوئی حل نہیں ہے ، روز بہ روز یہ معاشی عدم استحکام بڑھ رہا ہے اور حکمران ملک کی معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے کسی بھی سطح پر اقدامات نہیں کررہے ، انہوں نے کہاکہ معاشی عدم استحکام کی وجہ سے روز مہنگائی کی نئی لہر جنم لیتی ہے جس وجہ سے عوام کی قوت خرید دم توڑ چکی ہے ، اشیا صرف عوام کی پہنچ سے باہر ہیں ،ماہ رمضان سے قبل مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر کم ہونے سے معاشی صورت حال مزید خراب ہوئی ، روپے کی قدر میں استحکام لانے کی ضرور ت ہے ۔
9ماہ میں بجٹ خسارہ1922ارب روپے سے زائد تجاوز کرگیا:رانا بابرحسین
May 27, 2019