حکمرانوں نے عوام کو خوارکرنے کے سواکچھ نہیں کیا:راناتنویر

May 27, 2019

فیروزوالہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا نااہل حکمرانوں نے عوام کو خوار کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، تبدیلی کے دعویداروںنے دس ماہ کے عرصے میں ملک کا برا حال کر کے رکھ دیا، مہنگائی کے طوفان نے عوام کو کچومر نکال کر رکھ دیا ہے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور ادویا ت کی قیمتوں میں دو سو گنا اضافے نے مریضوں کو زندہ درگور کر دیا ہے ،حکومت معاشی مسائل اور اپنی ناکامیوں کا بوجھ عوام کی جیبوں پرڈالنے کی بجائے عوام کے سامنے آکر اپنی ناکامی تسلیم کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن )دائوکے کے رہنما رانا محمد آصف کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا افضال حسین ، سابق چیئر مین ضلع کونسل رانا ایم عتیق انور ، شیخ شبیر احمد ، رانا ظفر اقبال، رانا ماجد علی ،رانا حسیب ،چوہدری محمد اعظم اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں