سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا معاملہ ختم کردیا گیا

اسلام آباد(قاضی بلال) سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا معاملہ ختم کردیا گیا ۔ای این آئی کمپنی نے پانچ ہزار660میٹرزیرسمندر کنوویں کا سوراخ بندکردیا۔حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈرلنگ شپ سائپم 12000پاکستانی سمندر حدود سے روانہ ہوگیا،ڈرلنگ شپ اور ہیلی کاپٹرزپرعائد 1ارب 5کروڑ روپے کسٹمز ڈیوٹی معاف کردی گئی،17مئی کو ڈرل سٹم ٹیسٹ کے بعد تیل وگیس کا مطلوبہ ذخیرہ نہ ملنے کی رپورٹ تیار ہوئی ۔ڈرلنگ کمپنی کو مطلوبہ گہرائی سے 60میٹر کم ڈرلنگ پر وارننگ جاری کی گئی ۔مستبقل میں سمندر میں الٹر ڈیپ ڈرلنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈرلنگ کے نتیجے میں تیار ہونیوالی رپورٹ اور نتائج کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن