روس یوکرائنی فوجیوں اور جہازوں کے عملے کو فوری رہا کر دے، عالمی عدالت کا حکم

May 27, 2019

نیویارک(این این آئی)سمندری تنازعات کی سماعت کرنے والی بین الاقوامی عدالت نے روس سے یوکرائن کے سیلرز کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں روس کو حکم دیا کہ وہ ان 24 سیلرز کے ساتھ ساتھ قبضے میں لیے جانے والے بحری جہاز وں کو بھی یوکرائنی حکومت کے حوالے کردے۔ روس نے گزشتہ برس نومبر میں آبنائے کیرچ سے گزرنے والے یوکرائنی جہازوں اور فوجیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ روس نے ہیمبرگ میں چلنے والی اس عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں