قاہرہ(اے پی پی) مصر میں درجہ حرارت 45 اور بعض مقامات پر 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں روزہ داروں کو شدید نوعیت کی مشکلات کا سامناہے۔جزیرہ العرب سے آنے والی گرمی کی لہر اور سوڈان کی طرف سے ہوا کے دبائو میں کمی کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدید گرمی کے باعث مصر کے بیشتر شہروں کے ہسپتالوں میںہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔