گو جر خان(نامہ نگار) گوجر خان کے نوجوان وکیل مرزا عمراسداللہ کوسپریم کورٹ کا لائسنس جاری ہوگیاانہوں نے اکتالیس سال کی عمر میں یہ لائسنس حاصل کیا مرزا عمراسداللہ نے گورنمنٹ قادریہ ہائی سکول سے میٹرک ٹاپ کلاس میں کیا ان کا نام آج بھی سکول کے چارٹ پر درج شدہ ہے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے فرسٹ ڈویژن میں پاس کرنے کے بعد پنجاب لاء کالج راولپنڈی سے وکالت پاس کی اور 2004ء سے گوجرخان میں پریکسٹس کررہے ہیں انہوں نے زمانہ طالب علمی میں سابق صدر ضیاء الحق کے پاس جا کر اپنے آبائی گائوں کی سڑک بھی منظور کرائی تھی اس وقت وہ چھٹی جماعت کے طالب علم تھے مرزا عمراسداللہ کا نام تین مرتبہ پی ایل ڈی کی اتھارٹیوں میں چھپ چکا ہے مرزا عمراسداللہ کو سپریم کورٹ کا لائسنس ملنے پر ان کے دوست احباب نے مبارک باد پیش کی ہے۔
گوجر خان کے وکیل مرزا عمراسداللہ کوسپریم کورٹ کا لائسنس جاری
May 27, 2019