اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی))چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے عید کے موقع پر پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کے لئے امن,خوشحالی اور ترقی کی دعااور نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیا. نیول چیف نے عالمی اور ملکی سطح پرکرونا وائرس کے پھیلاؤکے دوران ایثار اور قربانی کے جذبات کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کرونا سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی جبکہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے قوم کو مشکل کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کو معاشی اور معاشرتی مدد فراہم کرنے کی بھی تلقین کی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سمندری حدود کے دفاع جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لئے عید کے موقع پر اپنے گھروں سے دور ڈیوٹی پر تعینات پاک بحریہ کیجوانوں کے عظیم جذبے کو بھی سراہا۔ نیول چیف نے اپنے عید کے پیغام میں مسلح افواج کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔