واشنگٹن (این این آئی) دنیا بھر میں پھیلی مہلک وباء کوروناوائرس کے علاج کے لئے جس دوا کے استعمال کی امریکی صدر ترویج کرتے رہے وہ مریضوں کی موت کا سبب بن رہی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس نے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا ٹرائل روکنے کی ہدایت کر دی-طبی جریدے’’لینسٹ‘‘ میں شائع نئی تحقیق کے مطابق کورونا کے جن مریضوں کو ہائیڈروکسی کلورو کوئین یا اس سے ملتی جلتی دوا دی گئی ان میں نہ صرف اموات کی شرح زیادہ ہوگئی بلکہ دل کی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تحقیق میں 96 ہزار مریضوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونڈل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ باقاعدگی سے ’’ہائیڈروکسی کلورو کوئین‘‘دوا کا استعمال کرتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس سے بچائو کے لیے ممکنہ دواہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا کلینکل ٹرائل عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ پابندی عارضی ہے، اس دوران اس دوا کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا علاج کی بجائے موت کا سبب بننے لگی
May 27, 2020