کرونا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں، مارک ڈْلارٹ

May 27, 2020

نیویارک (این این آئی)بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کڈز رائٹس نے خبردار کیا کہ کرونا وبا کے بچوں پر تباہ کن اثرات ہوسکتے ہیں۔تنظیم کے بانی اور چیئرمین مارک ڈْلارٹ نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے باعث لاک ڈائون کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی ملکوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے ۔مارک ڈْلارٹ کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کے باعث بچوں سے جبری مشقت اور کم عمری کی شادی کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں