عیدالفطر کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر میں وہی آہیں اور قتل عام ہے:مشعال ملک

اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں وہی آہیں وہی سسکیاں،کرفیو قتل عام ہے،ہندوستان کی دہشگردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، آرٹیکل 370 اور کورونا وائرس کے بعد بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس مل گیا ہے۔اتوار کو عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور کورونا وائرس کے بعد بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس مل گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کوئی گھر ایسا نہیں جہاں کوئی شہادت یا بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی زخمی نہ ہو ، تہاڑ جیل میں پابند سلاسل اپنے شوہر یاسین ملک سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے ،کشمیریوں کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں،کشمیری ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن