عید الفطر ایک عبادت سے فراغت کے بعد دوسری میں مصروفیت کا نام ہے:اشرف آصف جلالی

May 27, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عید الفطر ایک عبادت سے فراغت کے بعد دوسری میں مصروفیت کا نام ہے۔رمضان المبارک کے بعد عید کا مطلب چھٹی کا نام نہیں بلکہ نئے عزم سے شیطان پر غالب آنے کیلئے کمر بستہ ہونے کانام ہے۔ایک طالب علم ایک سال کے بعد امتحان دیکر اگلی کلاس میں پہنچ جاتا ہے کیا ایک روزے دار بھی ایک سال کے ماہ رمضان کے کورس سے تقویٰ و طہارت کی اگلی کلاس میں پہنچتا ہے یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں