گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومتی اعلانات کے باجود عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا تینوں دن جینا محال کیے رکھا ۔دوسری طرف حکومتی وزراء کے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے عوام کو پریشان کیے رکھا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ، نائب صدر رانا حنیف، ملک ذوالفقار بھٹو چوہدری اسحاق مہر نے پیپلز سیکریٹیریٹ گوندلانوالہ روڑ پر ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عید سادگی سے منائی گئی۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر سے گھروں میں رہ کر سادگی کے ساتھ منائی ہے۔ حکومت فوری فصلوں پر سپرے کر کے کسانوں کو مالی اور ملک کو اجناس کے بحران سے بچائے اگر ایسا نہ ہوا تو آنیوالے دنوں میں ملک میں اجناس کے بحران کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت ہو گی۔