شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے جراتمندانہ اور عوام دوست فیصلوں سے قوم کو کرونا وائرس کی تباہی سے بچالیا ہے اب وزیراعظم نے کرونا سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ بھی بڑے خوش آئند اور ملک قوم کیلئے نیک شگون ہے یہ اب بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم کو وزیراعظم کیساتھ کھڑاہونا ہوگا اس مسئلہ پر سیاست بلکہ شرافت اور خدمت کیساتھ ریاست کو مضبوط بنانے اور عوام کو اس عالمی وباء سے بچانے کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے ۔