شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے نہ صرف ملکی معیشت کو تباہ کردیا بلکہ لوگوں کو بے روز گار کر کے انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کیا جارہاہے ،سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرونی ممالک سے آئے روز ا مداد مانگنے اور قرضوں پر قرضے لینے کی بجائے ملک کو موثر خطوط پر استوار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوتا تو ملکی حالت ابتر نہ ہوتے اور نہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہوتے، اپنے ایک بیان میں خان جہانزیب خان نے کہا کہ نااہل حکمرانوں میں حق حکمرانی کی کوئی بھی صلاحیت موجودہ نہیں ہے یہ حکومت ملک کو ترقی دے سکی اور نہ ہی عوام کے مسائل کو حل کرسکی ہے، بڑھتی ہوئی بے تحاشہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ،انہوںنے کہاکہ حکومتی توجہ مسائل کی بجائے اپوزیشن کو فتح کر نے پر ہے سلیکٹڈ حکومت کے پاس اپوزیشن رہنمائوں پر جھوٹے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا:جہانزیب خان
May 27, 2020