طیارہ حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا:شیخ قاسم معراج

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف لائرز فورم کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری معروف قانون دان شیخ قاسم معراج ایڈووکیٹ نے طیارہ حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں ہونیوالے شدید جانی نقصان پرپوری قوم غمزدہ ہے طیارہ سانحہ نے عید کے قریب پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، اس المناک حادثے میں شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ قاسم معراج ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم بحثیت قوم طیارہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاک جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مسلمانوں نے جس طرح روزے رکھنے سمیت عبادات کیں ان کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کی عظمتوں اور برکتوں سے وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں عظیم ملک بنے گاآنیوالے وقت میں پاکستان دنیا کی عظیم ریاست بن کر ابھرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...