مسلمان پوری انسانیت کی بھلائی کا سوچتا ہے:عارف خان سندھیلہ

May 27, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کو باہمی محبت و پیار کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتی ہے مسلمان دوسرے مسلمان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی کا سوچتا ہے کیونکہ اس کا درس ہمیں اسلام نے دیا ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور اس المناک حادثہ میں جان بحق ہونیوالے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی، انہوں نے کہا کہ ملک کو لاحق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری‘ امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا۔

مزیدخبریں