ناگہانی صورتحال کی تیاری مکمل، جون کے آخر تک 2ہزار وینٹی لیٹرز درکار ہونگے: این ڈی ایم اے

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے آنے والے دنوں میں وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑے گی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تمام شہروں میں وینٹی لیٹرز 50فیصد سے زیادہ استعمال نہیں ہوئے اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک دو ہزار وینٹی لیٹر کی ضرورت ہو گی پورے پاکستان میں اس وقت 4800 وینٹی لیٹرز میں امریکہ نے 200وینٹی لیٹرز کی پیشکش کی ہے۔ یکم جون کو 100وینٹی لیٹرز پہنچ جائیں گے۔ این ڈی ایم اے نے 1310وینٹی لیٹرزکا آرڈر دیا ہوا ہے جون کے وسط میں ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو مکمل تیار ہیں۔ ملک بھر میں128افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...