لاک ڈائون کے نفاذ ، کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی متاثرین میں بے تحاشا اضافہ نہ ہوتا: شہباز شریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف نے ملک میں کرونا سے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے موثر حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ نہ ہوتا۔ پھر کہتا ہوں کہ مزید وقت ضائع نہ کریں۔ ہمہ جہت جامع قومی حکمت عملی بنائیں۔ ٹیسٹنگ کے ڈیٹا کے بارے میں قوم کو بتایا جائے۔ پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟۔ تفصیل بتائی جائے ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومتی حکمت علی کیا ہے؟۔ قوم کو بتایا جائے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ حالات کے مطابق متعلقہ پہلوؤں پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ پچھتانے، ہاتھ ملنے اور تقدیر کا لکھا کہنا کوئی پالیسی نہیں۔ بہترین تدابیر سے نقصانات کم کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ورنہ خدانخواستہ حالات ہاتھ سے نکلے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلا کر حالات کا جائزہ لیا جائے۔ تازہ ترین حالات کو دیکھتے ہوئے از سر نو حکمت عملی کا تعین کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...