پاکستان میں کوروناسے59ہزار151افرادمتاثر،1225 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59ہزار 151 تک پہنچ گئی ہےاور1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 23 ہزار 507 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 21 ہزار118، خیبرپختونخوا 8ہزار259، بلوچستان3536، اسلام آباد 1879، گلگت بلتستان638 اور آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 408 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 369، پنجاب میں 352، اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 8، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 2 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 14 ہزار 705  ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ  60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...