بیول(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ نے کہا کہ باریاں لگانیوالوں کو اب دس سال تک انتظا ر کرنا ہو گا کیونکہ دونوں بڑی پارٹیوں نے چالیس سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیابلکہ اپنی بیرون ممالک میں جائیدادیں بنائیں عوام کا صرف استحصال کیا اب عوام ان دونوں پارٹیوں کو پہچان چکی ہے اب باریاں لگانے کا وقت ختم ہو گیا ہے کرونا وائرس جیسے کھٹن حالات میں بھی عمران خان نے پاکستان کی معشیت کو سہارہ دیا اور عوام کو بھی مسلسل ریلیف دے رہے ہیں جسکی مثال دو دفعہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرونا وائرس کے متاثرین کو اربوں روپے نقد تقسیم ٹیکس میں کمی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اربوں روپے کی سبسڈی دیکر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی عمران خان کاعوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ ریلیف آئندہ بھی جاری رہے گا جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔