حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی2چنگیز خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ جھکیں گے نہ سلپ ہونگے میں نے انکے ساتھ بطور اسسٹنٹ کمشنر کام کیا ہے انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں ایک ایماندار اور پروفیشنل سیاستدان ہیں حکومت کی بھول ہے کہ پریشر ڈال کر انہیں سیاسی عزم سے دور کر سکے لیکن شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق ایسے لوہے کے چنے ہیں جو پریشر میں زیادہ سخت اور کڑوے ہو جاتے ہیں انکو چبانا آسان کام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک نسیم ،شاہد خان و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے چنگیز خان نے کہا کہ حکومتی مشیروں پر افسوس ہوتا ہے کہ جو اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں بنا سکتے اور نہ ہی عقل وفہم کا مظاہرہ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سیاسی بصیرت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔