لاہور(نمائندہ سپورٹس رپورٹر+سپورٹس رپورٹر )کرونا وائرس کے باعث امپائرز بھی دستانے پہننے پر مجبور ہو گئے ہیں جن کو میچوں کے دوران باؤلرز کے سوئیٹرز،کیپ اور سن گلاسز کو بھی نہیں سنبھالنا پڑیگا۔ پلیئرز اور امپائرز فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں گے جبکہ پلیئرز باؤلنگ سے قبل اپنے سوئیٹرز،کیپ یا سن گلاسز بھی امپائرز کو نہیں پکڑا سکیں گے۔ پلیئرز فیلڈ میں کسی کامیابی کے وقت جشن منانے کے دوران گلے ملنے ،ہاتھ ملانے اور ہائی فائیو سے گریز کریں گے اور ہر بار بال کو چھونے کی صورت میں انہیں اپنے ہاتھ سینی ٹائز کرنے ہوں گے اور بال کو چھونے کیلئے امپائرز کو بھی دستانوں کا استعمال کرنا ہوگا۔ کھلاڑی میچوں کے دوران پانی کی بوتل،تولیہ یا کرکٹ کا کوئی سامان آپس میں شیئر نہیں کریں گے کیونکہ ایسا کرنے سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہٰذا ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
کرونا وائرس کے باعث امپائرز بھی دستانے پہننے پر مجبور
May 27, 2020