پاکستان کی 9 قومی تعطیلات کے مقابلے امریکہ میں ایک سال میں 10 تعطیلات ہوتی ہیں۔امریکہ میں صرف چار تعطیلات کی تاریخیں مقرر ہیں۔ 25 دسمبر کو کرسمس، یکم جنوری کو نیا سال، 4 جولائی کو یوم آزادی اور 11 نومبر کو ویٹرنز ڈے منایا جاتا ہے۔ باقی تمام تعطیلات فلوٹنگ منڈے یعنی مقررہ ہفتے میں آنے والے پیر کو ہوتی ہیں۔ایسے موقع کو لانگ ویک اینڈ کہا جاتا ہے کیونکہ ہفتے اور اتوار کے ساتھ تیسری چھٹی مل جاتی ہے۔ اس مقصد سے 1968 میں ایک قانون منظور کیا گیا اور 1971 سے ان تعطیلات کو ان کی مخصوص تاریخوں سے قریب ترین پیر پر منتقل کر دیا گیا۔نئے سال پر یکم جنوری کے بعد دوسی قومی تعطیل مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کے یوم ولادت کے موقع پر ہوتی ہے۔تیسری قومی تعطیل امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے یوم ولادت کی مناسبت سے ہوتی ہے۔سال کی چوتھی قومی تعطیل میمویل ڈے 27مئی کو ہوتی ہے ۔ اس کا آغاز 1868 میں ہوا تھا۔امریکہ میں سب سے زیادہ جوش و خروش سے منایا جانے والا دن یوم آزادی ہے۔ 13 ریاستوں نے 4 جولائی 1776 کو برطانوی تسلط سےآزادی کی قرارداد پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس دن کو اگلے سال ہی سے منایا جانے لگا تھا، لیکن اسے قومی تعطیل کا درجہ 1941 میں ملا۔امریکہ میں ایک قومی تعطیل کولمبس ڈے کے نام سے ہوتی ہے ۔میموریل ڈے جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے لیکن ایک دن سابق فوجیوں کے لیے بھی مخصوص ہے۔ ویٹرنز ڈے کہلانے والا یہ دن 11 نومبر کو منایا جاتا ہے کیونکہ پہلی جنگ عظیم کا اختتام اس تاریخ کو ہوا تھا۔ و¿اامریکہ کا ایک خاص تہوار تھینکس گونگ ڈے ہے جو نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔سال کا آخری تہوار کرسمس ہوتا ہے اور 25 دسمبر کو قومی تعطیل منائی جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ مذہبی تہوار صدیوں سے منایا جا رہا ہے لیکن اسے 1870 میں قومی تعطیل کا درجہ دیا گیا۔ بہت سے لوگ اس سے ایک دن پہلے یا باکسنگ ڈے پر بھی چھٹی کر لیتے ہیں لیکن قومی تعطیل کا صرف ایک دن معین ہے۔
امریکہ میں سالانہ10تعطیلات
May 27, 2020 | 12:01