اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) پاکستان میں دن کی روشنی کے باعث چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکا۔ چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث اسے سپر فل مون کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لوگوں نے اسے بہتر انداز میں دیکھا۔ گرہن کے دوران 14 منٹ کے لیے چاند سرخ رنگ کا نظر آیا جس کے باعث اس چاند گرہن کو ’سپر فلاور بلڈ مون ‘بھی کہا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوا جبکہ مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوا اور اختتام شام 6 بج کر 5منٹ ہوگیا۔ چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو سمیت مختلف شہروں میں کیا گیا۔