اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولگان بوزگر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے جنرل اسمبلی کے صدر کا استقبال کیا۔ وہ وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ایجنڈا‘ سیاسی اور اقتصادی مسائل پر بات چیت ہو گی ۔