جاوید بٹ ویلی 4راولپنڈی سے پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ کے مشترکہ امید وار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر جاوید بٹ پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ کے ویلی 4راولپنڈی سے مشترکہ امید وار ہوں گے اوربلے  کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے جس کیلئے قیادت نے ٹکٹ جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پرجاوید بٹ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،عوامی مسلم کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا.

ای پیپر دی نیشن