مری(نامہ نگار خصوصی )نواحی گلیات میںواپڈا نتھیا گلی کا ملازم ناصر شاہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا وہ نتھیاگلی میں بجلی کے پول پر چڑھ کر تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیااور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی واپڈا نتھیاگلی کا تمام اسٹاف موقع پر پہنچ گیا ناصر شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا اس کی اچانک موت پر نتھیاگلی واپڈ کے عملہ اور اہلیان علاقہ سوگوار ہوگئے ہیں۔