لاہور(سپورٹس ڈیسک) یوئیفا نے متوازی سپر لیگ قائم کرنے والے12 کلبوں میںسے قائم تین کلبوں کیخلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کردی ۔ نو کلبوں نے متوازی سپر لیگ سے نام واپس لے لئے تھے جس کی وجہ سے انہیں معمولی جرمانہ کیا جائیگا۔ ریال میڈرڈ ‘بارسلونا اور یووینٹس کلب اب بھی متوازی لیگ کرانے کیلئے تیار ہیں۔