حکومت نے جہانگیر ترین کو این آراودیدیا:عظمیٰ بخاری

May 27, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا شہزاد اکبر اور یاور بخاری کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ،جہانگیرترین کو این آر او دے دیا گیا ہے،نیب،اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے راولپنڈی رنگ روڈ کا ریکارڈ قبضے میں لینے کیلئے وزیراعظم ہائوس،زلفی بخاری اور غلام سرور کے گھروں میں کتنے چھاپے مارے،مسلم لیگ(ن) کے دفاتر میں نیب فوری چھاپے مارنے پہنچ جاتا تھا،لیگی رکن میاں نوید کو سیاسی مخالفت کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عظمیٰ بخاری نے مزید کہا میاں نوید ایم پی اے کو ہائی کورٹ سے گرفتار کیاگیا۔میاں نوید پاکپتن سے تعلق رکھتے ہیں سیاسی مخالف ہونیکی وجہ سے مقدمہ میں والد کا نام بھی شامل ہے۔بادشاہ سلامت ظل تباہی ڈی جی خان کے دورے پر ہیں ۔جہاں لادی گینگ نے تین افراد کو قتل کیااسے ظل تباہی کو دیکھنا ہوگا۔ وسیم اکرم پلس وزیر اعلی کے ضلع میں امن و امان نہیں۔ 

مزیدخبریں