آئرش پارلیمنٹ میں اسرائیل کیخلاف تاریخی تحریک منظور

May 27, 2021

ڈبلن (مانیٹرنگ نیوز) آئر لینڈ کی پارلیمان میں اسرائیل کیخلاف تاریخی تحریک کو منظور کر لیا گیا۔ پہلی بار کسی یورپی ملک نے فلسطین پر اسرائیل کے جبری الحاق کو تسلیم کیا۔ جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔ آئرلینڈ پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیلی قبضے جیسے الفاظ استعمال کئے۔ کئی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پارلیمنٹ میں اسرائیلی سفیر کو نکالنے سے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ ہوگی۔ بل پاس ہوا تو اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال کر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین کا جبری الحاق کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں