لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے خاتون انیس فاطمہ کے قتل کی واردات میں ملوث جیٹھ کو گرفتارکر لیا ہے۔مقتولہ انیس فاطمہ کا قاتل اس کے سابق شوہرکا بڑا بھائی محمد حسن گرفتارکرلیا گیا ہے ۔مقتولہ انیس فاطمہ کو اس کے شوہرمحمد حسین نے 3سال قبل طلاق دے دی تھی۔مقتولہ کا جیٹھ چند روز قبل اس کو شوہر سے صلح کے بہانے گھر سے ساتھ لے گیا تھا۔