کرونا کے خدشات برقرار‘ہرفرد کواحتیاط کرنا ہوگی:سی سی پی او

May 27, 2021

لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کرونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہے۔ کرونا وباء کے خدشات تاحال برقرار ہیں،شہریوں اور پولیس فورس سمیت معاشرے کے ہر فرد کوسخت احتیاط برتنا ہوگی۔ کروناوباء کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر میں لاہور پولیس کے مجموعی طور پر ایک  ہزار 65 افسر اور جوان متاثر ہوئے جبکہ921 افسران اور اہلکاروں نے کرونا کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ لاہور پولیس کے 139 افسر اور جوان تاحال گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ کرونا کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 5 سپوت قربان ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ویکسینیشن سنٹر میں 2 ہزار 724 افسر اور اہلکاروں کو ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے۔ 

مزیدخبریں