لاہور (نیوزرپورٹر ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے مانسہرہ میں 765/220 کے وی گرڈ سٹیشن مانسہرہ کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کا عمل شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں داسو ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ این ٹی ڈی سی کی ٹیم نے سروے ٹیم اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مقامی عہدیداران کے ہمراہ ریونیو ریکارڈ پر اراضی کی حد بندی کیلئے گرڈ سٹیشن کے مقام کا دورہ کیا۔ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ ضلع کی مانسہرہ کی ریونیو ٹیم نے زمین کی حد بندی کیلئے کوآرڈینیٹس کو کامیابی کے ساتھ ظاہر کیا، اس کے بعد اسی محکمہ کی جانب سے اراضی حصول ایکٹ -1894 کے سیکشن IV کے تحت ایک تصحیح نامہ تیار کیا جارہا ہے۔765/220 کے وی گرڈ سٹیشن مانسہرہ 2160 میگاواٹ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سٹیج ایک سے بجلی کی ترسیل کیلئے داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا حصہ ہے۔
مانسہرہ میں 765/220 کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کا عمل شروع کردیا
May 27, 2021