اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر’’ تقریب بسم اللہ وافتتاح بخاری شریف‘‘ ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی ۔انہوں نے نئے آنے والے طلبائے کرام کو بسم شریف پڑھائی اور بخاری شریف کی پہلی حدیث شریف کا درس دیا ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امام بخاری کی شہرہ آفاق کتاب ـ’’صحیح البخاری ‘‘کو اللہ تعالی نے قابل قدر پذیرائی عطا فرمائی ،اس کی وجہ ان کا اخلاص تھا ۔ اگر عمل نیک ہو اور مقصود ریاکاری اور دکھلاوا ہو تو اس نیک عمل کا ثواب ختم ہو جاتا ہے، عصر حاضر میں علمائے کرام کے سامنے اشاعت دین میں کئی چیلنجز ہیں ۔علمائے کرام کو چاہیے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت دین میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں ۔جس میں ڈاکٹر کرنل محمد سرفراز سیفی مہتمم جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم ترنول، علامہ مولانا نواز بشیر جلالی ،پیر سید عامر علی شاہ گیلانی ، پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی ، مولانا عبد الرزاق سعیدی ، مولانا عبد الرحمن ،حضرت مولانا پروفیسر فتح خان چشتی ، مولانا اشفاق احمد صابری ، عبد الرحمن سیالوی ،ڈاکٹر مفتی اسلم جلالی ،پروفیسر عمر حسن رازی ،ڈاکٹر مفتی محمد رفاقت علی جلالی ،ملک تنویر احمد اعوان ایڈووکیٹ ،علامہ کاشف اشرف توحیدی ، مفتی ذیشان رضوی ،مولانا خواجہ کلیم الحق قادری ،مولانا سید عاصم شاہ کاظمی ،مولانا فیضان جلالی،مفتی راشد علی جلالی ودیگر فضلائے کرام ،اساتذہ کرام وطلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اختتام پر پیر ڈاکٹر کرنل محمد سرفراز سیفی نے ملک وملت کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔