کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں چڑیا گھر کی خراب حالت کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار مشعل خان کے وکلا سمیت چڑیا گھر حکام اور دیگر درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے ،کے ایم سی حکام نے عمل درآمد رپورٹ پیش کردی ،عدالت میں جمع کرائی گئی کے ایم سی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چڑیا گھر میں رانو ریچھ کے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا ہے ، ریچھ کو قدرتی ماحول فراہمی بعد نئے پنجرے میں منتقلی ہو گئی ہے، ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات پر پانچ گنا بڑا پنجرہ بنایا گیا ہے ،فینسنگ لگا دی ہے ، پانی فراہمی سمیت بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، بیرسٹر محسن شہوانی کاکہناتھاکہ کورٹ کے حکم عمل درآمد رپورٹ پیش کردی گئی ہے یہ عارضی انتظامات ہیں، ہماری درخواست ہے ریچھ کو ان کے اصلی علاقے واپس بھیجا جائے، درخواست میں کہاگیاکہ یہاں کا موسم ریچھ کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا رانو کو ان کے اصل ماحول میں واپس بھیجناچاہیئے، رانو کی واپسی کے متعلق ہماری درخواست پر دلائل ہونگے ،ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہاکہ ریچھ کو ان کا ماحول فراہم کردیا ہے جبکہ سینئر۔ ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ رانو ریچھ کا شام کے علاقے سے تعلق ہے یہاں کا موسم ان کے ماحول کے مطابق ہے، کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر منصور قاضی نے کہاکہ سفاری پارک میں ہاتھیوں کو بھی اچھا ماحول فراہم کیا گیا ، ہاتھیوں کے متعلق بھی درخواست حقائق پر مبنی نہیں ہے، موسم کے مطابق جانوروں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، ڈائریکٹر کے ایم سی کامزیدکہناتھاکہ این جی او شہرت کے لئے ایسا کرتی ہیں ، این جی او والوں کو چاہیے وہ اپنے رشتہ داروں کا خیال رکھیں ، عدالت نے مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔
کراچی کے چڑیاگھرمیں رانوریچھ کابڑاپنجرہ بناکر تمام سہولتیں مل گئیں
May 27, 2021