لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترانے کہا ہے کہ حکومت کا تعلیم دوستی کا دعویٰ دیوانے کا خواب ثابت ہوا ہے۔ ملک میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 32 فی صد بچے سکول نہیں جا رہے۔ کرونا کی پہلی لہر کے دوران ملک میں 40 فیصد گھرانے غذائی کمی کا شکار ہوئے۔پاکستان کے سماجی اور معیارات زندگی سے متعلق ادارہ شماریات نے سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 32 فی صد بچے سکول نہیں جا رہے۔ملک میں شرح خواندگی 60 فی صد پر جمود کا شکار ہے۔پی ٹی آئی عوامی خدمت سے محروم ہے۔