کرونا میں کافی حدتک کمی ہوچکی‘ تمام سکولز کھولے جائیں:ارشد اٹارا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ کرونا کی شرح میں کافی حد تک کمی ہوچکی ہے۔ اس لئے تمام سکولز بلا تاخیر کھولے جائیں۔ تاکہ طلباء وطالبات کا قیمتی سال ضائع نہ ہو۔ شیخ ارشد اٹارا نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ پورے وثوق سے یقین دلاتے ہیں کہ ہم نے پہلے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی سکولز دوبارہ کھلنے پر عمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کم شرح والے 14 اضلاع میں سکول کھول دیئے ہیں۔ لہذا لاہور سمیت پنجاب بھر کے کم شرح والے علاقوں میں سکولز کھولے جائیں۔ ہم حکومت سے نہ صرف تعاون کریں گے بلکہ قواعد وضوابط کی مکمل پابند کریں گے۔ لہذا ہماری اپیل پر ہمدردانہ غور فرما کر تمام سکول کھولے جائیں تاکہ تعلیم وتدریس کا سلسلہ شروع ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن