بلاول برسر اقتدار آکر قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کرینگے :ارمغان خالد 

 اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی کے رہنما میاں ارمغان خالد نے کہا کہ عوام ایساکوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، موجودہ حکومت جن غیر ضروری ایشوز کو ہوا دیکر ضروری عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے وہ عوام نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے یہ ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے ہر شعبہ کو نقصان سے دوچار کیا ہے اور ایک سود مند اقدام بھی ان کے کریڈٹ پر نہیں جس پر ان کی تعریف ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو رکرتے کیا۔ میاں ارمغان خالد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری برسر اقتدار آکر قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...