سبزیوں وپھلوں کی شیلف لائف بڑھانے کیلئے کولڈ سٹوریج بنانیکی ضرورت ،وزیر زراعت

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)زرعی ریسرچ منصوبہ جات کے ثمرات کاشتکاروں اور عوام تک پہنچنا ضروری ہیں ۔زرعی منصوبہ جات مارکیٹ اور کمرشل پیمانے پر ڈیمانڈ کے مطابق ترتیب دئیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کے44ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا۔ اجلاس میں پارب کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ9 منصوبہ جات جن میں سے ایک منصوبہ جات بالترتیب ہائبرڈ ٹماٹر،ہائبرڈ چاول، کھیرے کی ٹنل میں کاشت،تربوز کی نئی اقسام اور سرخ مرچوں کی اقسام کی تیاری جبکہ 4منصوبہ جات مکئی کی اقسام اور بائیو فنگر پرنٹس کے متعلق چیف ایگزیکٹو پارب نے منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔  اجلاس میں سید خاور علی شاہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ،کاشف علی ڈپٹی سیکرٹری (فنانس)، محمد رفیق اختر ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب اور ترقی پسند کاشتکاران جاوید سلیم قریشی ، خا لد کھوکھر صدر کسان اتحاد، ڈاکٹر محمد شفیق خان، آصف سلیم شاہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن