حکومت نے ترقیاتی کاموں کا رُخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا: چوہدری ابرار

ملتان(جنرل رپورٹر ) تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ چودھری ابرار حسین  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران اور وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور نیا پاکستان ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ لیہ جیسے دور افتادہ علاقے میں حکومت کی جانب سے 15ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز دراصل پاکستان تحریک انصاف کے ویڑن کی عکاسی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اپر پنجاب کے سیاستدان عدم برداشت کی وجہ سے عثمان خان بزدار کی وزارت اعلی کو ہضم نہیں کرپارہے انہوں  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران اور وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن