کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں معیاری تعلیم کا حصول اور اساتذہ کی اہلیت کے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستوں کے وکلا اور محکمہ تعلیم کے نمائندے پیش ہوئے ،عدالت نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کوئی حکمت عملی کیوں نہیں بناتے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ وقت دیا جائے ہم ملکر بہتر تعلیم کے لیے حکمت عملی بناتے ہیں ،عدالت نے محکمہ تعلیم کے حکام کو درخواست گزاروں کی تجاویز کو مد نظر رکھ تعلیم کی بہتری کے کئے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈر کی ایک میٹنگ بلائیں اور تجاویز کو حتمی شکل دے عدالت میں پیش کریں، عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔