ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس،آئندہ سماعت پراہم گواہ کابیان ریکارڈکرنے کاحکم  

May 27, 2021

کراچی (وقائع نگار)احتساب عدالت کراچی میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے گواہ اشفاق حسین کا ویڈیو لنک پر بیان آئندہ سماعت پر قلمبند کرنے کی استدعاکی گئی ،عدالت نے گواہ اشفاق احمد کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ڈاکٹر عاصم سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی عدالت نے درخواست منظور کرلی واضح رہے کہ عدالت کا گواہ اشفاق کا بیان آئندہ سماعت پر نیب کورٹ راولپنڈی میں قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے سماعت 3 جون تک کے لئیے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں