ملتان (سپورٹس ڈیسک)سلواڈور کے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اروالو گونزیز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار میٹو میڈلکوپ اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پارما چیلنجر ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ فاتح جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں قزاخسان کے آندرے گولوبیف اور ان کے میزبان جوڑی دار آندریا واواسوری کو شکست دی۔ ٹینس کھلاڑی مارسیلو اروالو گونزیز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار میٹو میڈلکوپ کو سٹریٹ سیٹس 0-2سے شکست دی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔