قصبہ گجرات ،زبردستی پائپ لائن گذارنے کی کوشش، منع کرنے پر دھمکیاں

قصبہ گجرات+محمود کوٹ (نمائندہ نوائے وقت) عوامی ملکیتی رقبہ سے پائپ لائن گذارنے کی کوشش۔مالکان اراضی کے منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔تفصیل کے مطابق  آئل کمپنی نے محکمہ انہار اور محکمہ مال کے پٹواریوں کی ملی بھگت سے موضع منسارام خاص میں سرکاری کھنڈر اور نالہ سے پائپ لائن گذارنے کے بعد اب مقامی افراد کے ملکیتی رقبہ سے زبردستی پائپ لائن گذارنے کی کوشش کی تو اراضی مالکان کے منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں گذشتہ روز اپر مگی ڈسٹری سے ملحقہ ملکیتی رقبہ سے مالکان کی اجازت اور بنا معاوضہ پٹرول, ڈیزل ہائی پریشر پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی شروع کر دی جس پر مقامی مالکان اراضی اور نارتھ ویسٹ ائل کمپنی و راول کیرج کینمائندوں نے مقامی افراد کو دھمکایا کہ ہمارے تعلقات پالیمنٹ تک ہیں اور پٹواری بھی ہماری مٹھی میں ہے اگر ہمیں بلا معاوضہ پائپ لائن نہ گذارنے دی تو ہم محکمہ مال کے ریکارڈر میں ردو بدل کرا دیں گے اور پھر تم اپنے رقبے ڈھونڈتے رہنا  اپر مگی ڈسٹری سے ملحقہ چھجڑا اور پتافی برادری نے کہا ہے کہ قصبہ گجرات میں بننے والے تمام آئل ڈپوز نے پائپ لائن گذارنے اور ڈپوز بنانے کے لئے ایک کروڑ تیس لاکھ ایکڑ کے حساب سے رقبہ جات خریدے ہیں لیکن یہکمپنی ہمارے رقبہ پر بلا معاوضہ غنڈہ گردی سے پائپ لائن بچھانا چاہتے ہیں ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمیں  بچایا جائے اس بارے میں جب نارتھ ویسٹ پٹرولیم کے منیجر ملک عبدالغفار سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ کسی صورت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور کسی بھی بلیک میلر کو ایک روپیہ بھتہ نہیں دیں گے انھوں نے کہا کہ ہم پر حملہ کیا گیامفاد پرست اور شر پسند عناصر نے ایکسیویٹر کے زریعے کمپنی کی ستر فٹ پائپ لائن اکھاڑ کر ناکارہ بنا دی جس کی وجہ سے کمپنی کو چالیس سے پچاس لاکھ کا نقصان ہوا ہے نارتھ ویسٹ پٹرولیم کے منیجر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان شر پسند عناصر کے خلاف 17مئی کو کاروئی کے لئے تحریری درخواست مقامی پولیس کو گزاری اور اب بھی تمام تر صورتحال سے پولیس کو آگاہ کیالیکن تاحال کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی انھوں نے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن