قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر نے قلعہ دیدار سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارا جہاں لوگوں نے گوداموں میں غیر قانونی طور گندم ذخیرہ کی تھی ۔اے سی صدر نے ذخیرہ کی گئی گندم کی 24ہزار بوریاں قبضہ میں لیکر سرکاری گوداموں میں منتقل کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سختی سے پابندی لگا رکھی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جاے گی۔
قلعہ دیدارسنگھ: گوداموں پرچھاپے گندم کی 24 ہزار بوریاںبرآمد
May 27, 2021