لاہور(آئی این پی) ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا۔ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا، بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو بھی ویزوں کا اجرا ہوگیا، جنوبی افریقا سے ابوظہبی کے لیے سفرکرنے والے مجموعی طورپر27میں سے 26افراد کو ویزے جاری ہوئے ہیں،جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ہرشل گبز،رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ اورقومی آلراؤنڈر محمد نواز کو بھی جنوبی افریقہ سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے کے لیے ویزہ جاری ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ پریواے ای روانہ ہونے والے بیشترافراد کے ویزے بھی جاری ہوچکے، 27مئی کی دوپہر2 بجے سے پہلے ابوظہبی کے ہوٹل میں چیک ان کرنے پر یو اے ای میں روم آئسولیشن کا پہلا دن شمارکیا جائے گا۔
پی ایس ایل6، ویزوں کا مسئلہ حل،ویزے جاری
May 27, 2021