پاکستان اورچین خطے میں امن اورترقی کیلئے اپنی کوششوں کویکجاکررہے ہیں:معیدیوسف

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے میں ترقی اور خوشحالی کے مقصد کے لئے تزویراتی طور پر متحد ہیں۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن اور ترقی کے مقصد کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو یکجا کر رہے ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صف اول کا ایک منصوبہ ہے جس کی کامیابی دونوں ملکوں کے لئے یکساں طور پر اہم ہے۔سفیر نونگ رونگ نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن